آبنائے ہرمز سے امریکی اتحادیوں کی آمدورفت مشکل بنائیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ
Web Desk
20 July 2026
ایرانی فوج نے شدید خبردار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز کو فوجی سازوسامان کی منتقلی کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔ ایرانی مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق بعض ممالک برسوں سے اس تزویراتی (Strategic) بحری گزرگاہ سے فوائد اٹھانے کے باوجود ایران کے دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں، جس کے بعد اب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس راستے سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ اگر مکمل دفاعی ناکہ بندی نہ کی گئی تو دشمن دوبارہ ایرانی سرزمین کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس لیے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس عالمی بحری راستے پر سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے بھی ناکہ بندی کے بعد اس اہم ترین عالمی توانائی گزرگاہ پر کشیدگی سے خام تیل کی عالمی قیمتوں اور بین الاقوامی تجارت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ناسا نے مریخ کی حیرت انگیز ٹائم لیپس ویڈیو جاری کر دی
21 July 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا
21 July 2026
طلبہ کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارف
21 July 2026
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
21 July 2026
امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی
21 July 2026
پہلی بار AI نے دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر دیا
21 July 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی
21 July 2026
سابقہ وطن واپسی پر ملالہ یوسفزئی کی سالگرہ کی تقریب: تعلیم اور لڑکیوں کے حقوق کے عزم کا اعادہ
21 July 2026