فوجی حکمت عملی تبدیل، امریکی جارحیت کا جواب زیادہ وسیع ہوگا: ایرانی فوج
Web Desk
22 August 2026
ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی فوجی حکمتِ عملی دفاعی انداز سے جارحانہ طرزِ عمل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے دوران پیشگی کارروائیوں اور تیز رفتار ردِعمل کے ذریعے اس نئی پالیسی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے اردن میں امریکی اڈے کو پیشگی کارروائی کے تحت نشانہ بنانے کا بھی ذکر کیا، اور واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب اب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔
دوسری جانب، ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ملک میں دفاعی ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کی پیداوار دگنی ہو چکی ہے۔ جنگ کے دوران بعض دفاعی تنصیبات پر حملوں کے باوجود مقامی سطح پر ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی مسلسل جاری رہی، جبکہ کچھ اہم دفاعی مصنوعات کی پیداوار میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 1979 کے انقلاب کے وقت ایران محض 31 بنیادی عسکری مصنوعات تیار کرتا تھا، جبکہ آج یہ تعداد ایک ہزار سے زائد جدید عسکری و دفاعی نظاموں تک پہنچ چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع
22 August 2026
ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
22 August 2026
دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت
22 August 2026
یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026