ایران کا حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز، تل ابیب پر میزائلوں کی بارش، 12 اسرائیلی زخمی
Web Desk
25 March 2026
تہران/تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع نے اس وقت انتہائی خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے جب ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مطابق، اس تازہ کارروائی میں خیبر شکن، عماد اور سجیل میزائلوں سمیت تباہ کن ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور بنی براک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور 12 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی انٹیلی جنس ایجنسیوں، لاجسٹک مراکز اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کا دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ ان میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ اسرائیل کے علاوہ کویت، اردن اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بھی میزائل داغے گئے ہیں۔ بحرین کے ایک جزیرے پر واقع فوجی اڈے پر حملے میں ایک اماراتی فوجی کنٹریکٹر (مراکشی شہری) جاں بحق جبکہ درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایران نے اصفہان پر امریکی و اسرائیلی بمباری کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، جس میں مارکیٹوں اور ریستورانوں کی تباہی دکھائی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر اسے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف کارروائی قرار دے رہے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں صحافیوں کو کوریج سے روک دیا ہے، جسے ایران نے اپنی بڑی عسکری کامیابی اور اسرائیل کی بدحواسی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026