ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری؛ 35 ہلاک، حکومت نے مالی امداد کا اعلان کر دیا
Web Desk
6 January 2026
تہران: ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل دسویں روز بھی جاری ہیں، جن میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تہران، شیراز اور مغربی علاقوں میں مظاہرے ہوئے، جن کے دوران تقریباً 1200 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں تقریباً 250 پولیس اہلکار اور 45 بسیج فورس کے ارکان زخمی ہوئے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے الزام لگایا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے خبردار کیا کہ ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
اسی دوران حکومت نے معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے ہر شہری کو ماہانہ 10 لاکھ تومان (تقریباً 7 امریکی ڈالر) کے برابر مالی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق یہ رقم چار ماہ کے لیے شہریوں کے اکاؤنٹس میں کریڈٹ کی صورت میں منتقل کی جائے گی، جسے مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
یہ اقدام حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دباؤ کم کرنے اور بدامنی کے خاتمے کی کوشش کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026