LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ایران نے خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk

26 March 2026

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جذبۂ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے دس تیل بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی، جسے انہوں نے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی دکھا رہا ہے۔ ان کے مطابق پہلے آٹھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد ایران نے ماضی کے ایک معاملے پر معذرت کرتے ہوئے مزید دو جہازوں کو بھی راستہ دیا، یوں مجموعی تعداد دس ہو گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایک معتبر صحافی نے اطلاع دی کہ اس نے آبنائے ہرمز میں آٹھ جہاز گزرتے دیکھے، جن پر ممکنہ طور پر پاکستانی پرچم لہرا رہا تھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درست فریقین سے بات چیت جاری ہے۔

صدر ٹرمپ کے بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں تیل کی ترسیل اور سمندری راستوں کی سیکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔