LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ دادا، دادی سمیت ہلاک پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا، سابق صدر بائیڈن کو شدید درد کا سامنا ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ امریکا و اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مقاصد حاصل نہیں کرسکے، پاسداران انقلاب یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار

ایران نے عربوں کو واپس اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی

Web Desk

17 July 2026

ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو سخت ترین الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ اگر امریکا نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو ایران جواب میں خطے کے انفرااسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا اس طرح نیست و نابود کر دے گا جیسے کبھی اس کا کوئی وجود ہی نہ تھا، جبکہ عرب ممالک کو دوبارہ اونٹوں کے پرانے دور میں واپس دھکیل دیا جائے گا۔

ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے مزید خبردار کیا کہ امریکی جارحیت کے نتیجے میں یہ تنازع مزید پھیل سکتا ہے اور پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ ایرانی فوجی کمانڈر کی جانب سے جاری ہونے والے اس انتہائی سخت اور دھمکی آمیز بیان پر امریکی حکام کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ موقف یا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔