LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق

Web Desk

9 August 2026

ایران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ 40 روزہ جنگ کے دوران مجموعی طور پر 3,519 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ادارے کے سربراہ کے مطابق جاری کردہ اعداد و شمار میں حالیہ ہفتوں کے دوران خصوصاً جنوبی ایران میں امریکی افواج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد شامل نہیں ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی جنس و عمر سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

  • مرد: تقریباً 3,000

  • خواتین: 500

  • طلبہ: 270 (جن میں اکثریت میناب کے شجرۂ طیبہ سکول کے ان طلبہ کی تھی جو امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے روز مارے گئے)

  • کمسن بچے: 38 بچے ایسے شامل ہیں جن کی عمریں 5 سال سے کم تھیں

اگرچہ فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کی رپورٹ میں فوجی اہلکاروں اور شہریوں کی علیحدہ گنتی کی صراحت نہیں کی گئی، تاہم ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا (IRNA) کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران کم از کم 1,460 شہری اور 2,080 ایرانی فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔