مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
Web Desk
4 April 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عباس عراقچی نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مؤقف کو امریکی میڈیا کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا، “ہم ثالثی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے شکر گزار ہیں اور ایران نے کبھی بھی اسلام آباد میں مذاکرات کرنے سے معذرت نہیں کی۔”
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اب قطر یا ترکیے جیسے متبادل مقامات پر مذاکرات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عباس عراقچی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ وہ غیر قانونی جنگ کے حتمی اور دیرپا خاتمے کی شرائط کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے”۔ اپنے پیغام کے آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان خطے میں جاری تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ایک کوشش ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026