LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

ٹرمپ کا آج قطر میں مذاکرات کا اعلان، ایران نے تردید کر دی

Web Desk

29 June 2026

ایران نے قطر میں امریکی ٹیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی ملاقات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دوحا میں امریکہ کے ساتھ آئندہ کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ کوئی ملاقات شیڈول کا حصہ نہیں ہے۔ وزارتِ خارجہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نمائندوں کے دورۂ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحا میں آج ایران کی اپنی درخواست پر مذاکرات ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج دوحہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی حل کے خواہاں ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکی فوجی طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے امریکہ کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ کرنا ہی بہترین راستہ ہے اور تجارتی جہازوں پر حملوں کا جواب صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ہی دیا گیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے یہ عزم بھی دہرایا کہ ہماری سفارتی اور فوجی حکمت عملی کے نتیجے میں ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔