سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا: ایرانی میڈیا
Web Desk
3 March 2026
تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ اسرائیل کی جانب سے مبینہ ’فالس فلیگ‘ کارروائی کا حصہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں کا مقصد خطے کے ممالک کو گمراہ کرنا اور ایران میں شہری مقامات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات، تنصیبات اور سہولیات کو نشانہ بنائے گا، تاہم آرامکو آئل ریفائنری ان اہداف میں شامل نہیں تھی۔
ایرانی ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل کے آئندہ ممکنہ فالس فلیگ حملوں میں الفجیرہ بندرگاہ بھی شامل ہو سکتی ہے، جہاں حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ریفائنری کو ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، تاہم ان کا ملبہ گرنے سے تیل کی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
5 August 2026
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ
5 August 2026
تین شہروں میں غیر ملکی صحافیوں کو آؤٹ ڈور کوریج کے لیے این او سی لازمی قرار
5 August 2026
امریکی محکمہ دادگستری کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم, 10افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اقدام
5 August 2026
ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
5 August 2026
صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار
5 August 2026
روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا
5 August 2026