ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
Web Desk
9 June 2026
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر سے متعلق پیش آنے والے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی تہران اس واقعے میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث بعض اوقات غیر ارادی نوعیت کے واقعات پیش آ سکتے ہیں، تاہم ایران کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر سے ایک ایرانی ڈرون ٹکرایا تھا، تاہم اب تک اس بات کے شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ عمل دانستہ طور پر کیا گیا۔ ان کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر ایرانی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی قسم کی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ دونوں پائلٹ محفوظ رہے، تاہم امریکا اس واقعے کا جواب دے گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026