LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ

ایران: احتجاج میں مرنے والوں کی تعداد 500 سے بڑھ گئی: انسانی حقوق تنظیم کا دعویٰ

Web Desk

12 January 2026

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی شورش کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 500 سے بڑھ گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس اِن ایران (HRANA) کا کہنا ہے کہ اب تک 490 مظاہرین اور 48 سکیورٹی اہلکار جان سے جا چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق یہ مظاہرے 2022 کے بعد ایران میں ہونے والے سب سے بڑے احتجاج قرار دیے جا رہے ہیں، تاہم خبر رساں ادارے نے واضح کیا ہے کہ ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے مگر بدامنی اور فساد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی پولیس چیف احمد رضا رادان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں تہران اور دیگر شہروں میں بڑے احتجاجی مارچ اور جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔