ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
Web Desk
18 November 2026
ایرانی خبر رساں ادارے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران نے بدھ کے روز آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مربوط فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کی موجودگی کا پتا لگانے کے بعد ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں نصب مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ آذربائیجان کے خبر رساں ادارے ’ٹرینڈ‘ کے مطابق ایرانی فوج نے اس اقدام کو امریکی بغیر پائلٹ طیاروں کے خلاف اپنی فضائی دفاعی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا ہے، جبکہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی فوج نے 17 نومبر کو آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر پاسدارانِ انقلاب کے میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اور اس سے قبل ایران نے بحرین میں امریکی ریڈار نظام پر حملے کا دعویٰ کیا تھا جسے امریکا نے ناکام بنانے کا کہا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد سے ایران نے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کی انتہائی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026