ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
Web Desk
1 April 2026
تہران/واشنگٹن: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی فضائیہ کے 200 پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے میں امریکہ کا جدید ترین ایویکس (AWACS) جاسوس طیارہ تباہ اور کئی دیگر جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
ایران نے اپنے آپریشن کی 88 ویں لہر میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے درج ذیل اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے:
-
بحرین: مناما ایئرپورٹ کے قریب امریکی ففتھ فلیٹ کا ‘ہاک اینٹی ڈرون سسٹم’ تباہ۔
-
کویت: احمد الجبر بیس پر دو ‘ارلی وارننگ ریڈار’ سسٹم ڈرونز سے اڑا دیے گئے۔
-
متحدہ عرب امارات: منہاد بیس کے قریب خفیہ امریکی اڈے اور ساحل پر امریکی مرینز کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔
-
بحری محاذ: اسرائیلی کنٹینر جہاز ‘ایکسپریس ہاف اونگ’ پر میزائل حملہ۔
جوابی کارروائی میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب تک ایران پر 11 ہزار حملے کر چکا ہے جن کا مقصد ایرانی لاجسٹکس، میزائل اور ڈرون سپلائی لائن کو توڑنا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فضائی برتری حاصل کرنے کے بعد اب بی-52 (B-52) بھاری بمبار طیاروں نے ایران پر پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ادھر ایران کے مبارکہ سٹیل پلانٹ پر ایک ہفتے میں دوسری بار امریکی و اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026