LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ میں شدت: عالمی معیشت کیلئے ایک اور بڑا خطرہ پیدا، مہنگائی کے خدشات بڑھنے لگے ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات

جنگ بندی کے خاتمے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں، ایران اندرونی اختلافات شکار ہے: وائٹ ہاؤس

Web Desk

22 April 2026

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران میں جاری صورتحال درحقیقت سخت گیر اور معتدل حلقوں کے درمیان اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، جبکہ جنگ بندی کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے تاکہ ایرانی قیادت کو متفقہ مؤقف اختیار کرنے کا موقع مل سکے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قیادت کے واضح اور مشترکہ جواب کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکی فوجی کارروائیوں میں وقتی وقفہ دیا گیا ہے، تاہم ایران پر اقتصادی دباؤ اور بحری ناکہ بندی بدستور جاری ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق تین سے پانچ دن کی مدت کی خبریں درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق جنگ بندی کے مستقبل کا فیصلہ صدر ٹرمپ خود کریں گے۔