LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار آبنائے ہرمز ایران کے لیے فیصلہ کن سٹریٹجک دباؤ کا ذریعہ ہے: علی باقری جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف ٹرمپ کا لبنان کی بھرپور حمایت کا اعلان، ابراہم معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت کی پیشگوئی

ایرانی حملوں سے پاکستان کو سعودی عرب کے معاملے میں مشکل صورتحال کا سامنا

Web Desk

7 March 2026

عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر بڑھتے ہوئے حملے پاکستان کے لیے مشکل صورت حال پیدا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے بڑھتے دباؤ کے باعث پاکستان کے لیے غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔ اسلام آباد اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کی قیادت کو یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا خیال رکھا جائے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کا سب سے مضبوط ہتھیار سفارت کاری ہے، لیکن اگر سعودی توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر حملے بڑھتے ہیں تو سعودی عرب پاکستان سے دفاعی تعاون کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ اگر پاکستان اپنے وعدے پورے نہ کرے تو پاک–سعودی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔