LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

ایران کا ریسکیو مشن میں شامل امریکی ہیلی کاپٹر اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

Web Desk

3 April 2026

ایران نے امریکا کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو مشن کیلئے جانے والے امریکی ہیلی کاپٹرز اور ڈرون جہاز کو بھی نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنی فضائی حدود اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آج مزید طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک F-15E Strike Eagle اور ایک A-10 Thunderbolt II طیارہ تباہ ہوا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق ایف پندرہ طیارے میں پائلٹ اور عملے کا ایک رکن سوار تھا، جن میں سے ایک کو محفوظ نکال لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران دو امریکی ہیلی کاپٹرز اور ایک بغیر پائلٹ طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

ایرانی فوج نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس کے جنوبی حصے میں ایک اور امریکی طیارہ تباہ کیا گیا، لیکن اس حوالے سے صورتحال تاحال واضح نہیں ہو سکی۔