استحکام پاکستان پارٹی کا آزاد کشمیر کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان
Web Desk
4 July 2026
استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے سیاسی پتے شو کرتے ہوئے 35 نشستوں پر پارٹی امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آئی پی پی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے نامزد امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے، جو خود تین مختلف حلقوں ایل اے 15، ایل اے 22 اور ایل اے 25 سے الیکشن لڑیں گے۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق، مختلف حلقوں کے لیے نامزد کیے گئے امیدواروں میں ایل اے 2 سے محمد معروف، ایل اے 3 سے تسلیم عارف، ایل اے 4 سے تیمور حسن اور ایل اے 8 سے ذوالفقار علی شامل ہیں۔ اسی طرح ایل اے 9 سے طاہر فرید، ایل اے 10 سے محمد یوسف، ایل اے 11 سے محمد طالب، ایل اے 12 سے صبیحہ صدیق اور ایل اے 13 سے نثار انصر ابدالی آئی پی پی کے ٹکٹ پر قسمت آزمائیں گے۔
دیگر حلقوں میں ایل اے 16 سے اعجاز احمد، ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل، ایل اے 23 سے سردار رئیس انقلابی اور ایل اے 24 سے عنایت اللہ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، ایل اے 27 سے سردار تبارک، ایل اے 30 سے مقبول گجر، ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم، ایل اے 35 سے عبدالقادر، ایل اے 36 سے ادیب امجد بٹ، ایل اے 39 سے محمد طاہر کھوکھر، ایل اے 40 سے سلیم بٹ، ایل اے 41 سے سعید ڈار، ایل اے 42 سے بلال بٹ، ایل اے 43 سے حمزہ بزمی، ایل اے 5 سے افتخار حسین، ایل اے 6 سے علی شان سونی اور ایل اے 28 سے کوثر تقدیس گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔
پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کی باقی بچ جانے والی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان آج رات یا کل تک کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026