LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی

Web Desk

25 August 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ گفتگو کا بنیادی محور ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی اور درکار اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا موقف اور خدشات کھل کر سامنے رکھے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات میں ہونے والی پیش رفت مستقبل میں خطے کے دیرپا امن کے لیے راہ ہموار کرے گی۔