LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ

Web Desk

14 October 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام 6 تحفظات اور تجاویز کو تسلیم کر لیا تھا، تاہم اس کے باوجود مذاکراتی عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنے کی خواش مند تھی۔ مذاکرات کے عمل کے دوران سیاسی اور قومی سلامتی، بالخصوص دہشت گردی کا معاملہ سرفہرست تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرافٹ کی تیاری میں 3 مرتبہ تبدیلیاں کی گئیں اور چوتھی بار پی ٹی آئی کی جانب سے 6 مزید تجاویز سامنے رکھی گئیں، جنہیں حکومت نے من وعن قبول کر لیا، لیکن تمام تر لچک کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی۔

مجلسِ وحدتِ مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کے آئینی خلاف ورزی سے متعلق تحفظات اور اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ حکومت نے آئینِ پاکستان کے تحت ہی صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کیا ہے اور تمام اقدامات آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں۔