LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

بندرگاہوں میں اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم کا کارگو ڈویل ٹائم کم کرنے پر زور

Web Desk

24 December 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ترقی کے لیے بندرگاہوں سے متعلق نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں کاروباری برادری کی سہولت کے لیے بندرگاہوں پر اصلاحات اور سہولیات سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور معاشی ترقی کے لیے بندرگاہوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ مختلف اداروں کے درمیان تعاون بہتر بنایا جائے، پورٹ چارجز کم کیے جائیں، متروکہ کارگو کی شفاف نیلامی کے لیے مؤثر نظام لایا جائے اور بندرگاہوں پر ابتدائی ٹیسٹنگ لیب قائم کی جائیں۔ انہوں نے بندرگاہوں کی ڈریجنگ، توسیع اور ریل کنیکٹیویٹی بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، پورٹ کمیونٹی سسٹم فعال ہو چکا ہے اور متروکہ کارگو کی نیلامی کے لیے جلد ای-بڈنگ نظام متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ورکنگ گروپ کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے کاروباری برادری کا اعتماد مزید بڑھے گا۔