انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ کا استعفیٰ،پی ٹی آئی سے بھی علیحدگی
Web Desk
14 December 2025
انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر قاضی انور ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور پارٹی سے منسلک تمام تنظیمی اور مشاورتی عہدوں سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق قاضی انور ایڈووکیٹ کے استعفے کی بنیادی وجہ حالیہ خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات بنے، جہاں پی ٹی آئی کے پانچ منتخب ممبران موجود تھے۔ انہی پانچ ووٹوں کی بنیاد پر ایک پروفیشنل گروپ اور جماعتِ اسلامی کے امیدوار کو کامیابی دلائی گئی، تاہم اس تمام صورتحال میں انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور ایڈووکیٹ کو نظر انداز کیا گیا اور انہیں ووٹ نہیں دیا گیا۔قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محض انتخابی حکمتِ عملی تک محدود نہیں بلکہ پارٹی کے اندر موجود گروپ بندیوں اور ترجیحی سیاست کی واضح عکاسی کرتا ہے، جس سے پارٹی سے وابستہ کئی سینئر وکلا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کھل کر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف اور انصاف لائرز فورم کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی استطاعت کے مطابق پارٹی کی خدمت کی، مگر حالیہ فیصلوں نے انہیں شدید مایوس کیا ہے۔ان کے استعفے کے بعد قانونی اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں، جبکہ پی ٹی آئی اور انصاف لائرز فورم کی قیادت کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ
30 September 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
30 September 2026
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026