LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظرِ عام پر آگیا، ویڈیو پیغام جاری

Web Desk

14 December 2025

سڈنی: آسٹریلیا کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے کے بعد پھیلنے والے پروپیگنڈے پر سڈنی میں مقیم پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظرِ عام پر آگئے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، جنہیں بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا کے بعض چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بونڈی حملے میں گرفتار ملزم سے جوڑ دیا تھا۔ ان پلیٹ فارمز پر حملہ آور کی جگہ نوید اکرم کی ذاتی تصاویر نشر کی گئیں، جو ان کے مطابق فیس بک اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئیں۔

ویڈیو پیغام میں نوید اکرم نے بونڈی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں کسی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں گرفتار شخص کا نام بھی نوید اکرم بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی اور ان کی تصاویر غلط طور پر استعمال کی گئیں۔

نوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس غیر ذمہ دارانہ عمل کی وجہ سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی تصویر یا خبر کو چلانے سے قبل مکمل تصدیق کی جائے۔