LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات امریکی صدر نے روسی فوسل فیول کی فروخت پر مزید پابندیاں عارضی معطل کر دیں

سعودی عرب میں مجرمانہ سرگرمیاں، ہزاروں بھارتی شہری ملک بدر، مودی سرکار کو عالمی سطح پر ہزیمت

Web Desk

29 December 2025

بھارت ایک طرف خود کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم دوسری جانب اس کے شہری بیرونِ ملک غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو کر ملک بدری کا سامنا کر رہے ہیں۔ سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی شہریوں کی ملک بدری نے مودی سرکار کے دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث بھارتی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کیا۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا، جو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

اس حوالے سے خود بھارتی وزارتِ خارجہ نے پارلیمنٹ میں ایک چشم کشا رپورٹ پیش کی ہے، جس میں گزشتہ پانچ برسوں کے اعداد و شمار شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں 8 ہزار 887، 2022 میں 10 ہزار 277، 2023 میں 11 ہزار 486، 2024 میں 9 ہزار 206 جبکہ رواں برس اب تک 7 ہزار 19 بھارتی شہریوں کو صرف سعودی عرب سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بدری کی بنیادی وجوہات میں ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام، غیر قانونی ملازمت، لیبر قوانین کی خلاف ورزی، آجر سے فرار اور بعض کیسز میں فوجداری مقدمات شامل ہیں۔

بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کرتی وردھن سنگھ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ زیادہ تر ملک بدریاں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے اور رہائشی اجازت ناموں کی خلاف ورزی کے باعث ہوئیں۔ مبصرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف میزبان ممالک کے قوانین کی توہین ہے بلکہ بھارت کی عالمی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی شہریوں کی ملک بدری کے یہ اعداد و شمار امریکا سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں بھی کہیں زیادہ ہیں، جبکہ دیگر ممالک سے ملک بدری کی شرح نسبتاً کم رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں بڑھتی بے روزگاری، غیر ہنر مند لیبر کی بیرونِ ملک منتقلی اور قانونی آگاہی کی کمی اس سنگین مسئلے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہے، کیونکہ محض عالمی دعووں سے نہیں بلکہ عملی نظم و ضبط اور شہری ذمہ داری سے ہی کسی ملک کی عزت اور وقار قائم رہتا ہے۔