بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025 کو بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سال قرار دیدیا
Web Desk
27 December 2025
بھارتی جریدے دی ہندو نے 2025 کو بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سال قرار دیا اور کہا کہ نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکیں۔ جریدے کے مطابق علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی بھارت کی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہ ہو سکی۔
دی ہندو نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، روس اور چین کے ساتھ وعدے کیے جن پر عمل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا، اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں 2025 بھارت کے لیے مشکل ترین سال رہا۔ اخبار نے پہلگام اور سندور آپریشنز کو بھی ناکامی قرار دیا، اور کہا کہ سعودی-پاکستان دفاعی معاہدہ بھارت کے لیے ایک دھچکا تھا۔
جریدے نے مزید کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات اب تک کی سب سے کشیدہ سطح پر ہیں، اور بھارت کا دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا اصلاح اور حقیقت پسندانہ پالیسی سازی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ماہرین کے مطابق دی ہندو کی رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی زیادہ تر بیانیہ پر مبنی ہے، عملی نتائج پر نہیں، اور بھارت اب امریکا کے لیے ناگزیر اسٹریٹجک شراکت دار نہیں رہا۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026