سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات، مصافحہ بھی کیا
Web Desk
31 December 2025
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا، جسے سیاسی حلقوں میں ایک غیر معمولی اور حیران کن پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ڈھاکا میں اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے جنازے میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس آئے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
یہ ملاقات مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان پہلی غیر رسمی ملاقات سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی روابط تقریباً معطل ہیں۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا، تاہم دیگر کھیلوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی کھیلوں کی روایات کے مطابق ہاتھ ملاتے رہے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر گزشتہ برس پاکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں، جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے
28 July 2026
سینیٹ کمیٹی نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی تفصیلات طلب کرلیں
28 July 2026
پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت
28 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن، بلاول شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں: احسن اقبال
28 July 2026
بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز پر حملہ، روس کا یوکرین پر سخت ردعمل
28 July 2026
الزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کریں: مریم نواز
28 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے: بلاول بھٹو
28 July 2026
ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، مگر مہنگائی بدستور بڑا چیلنج ہے: ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ
28 July 2026