بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
Web Desk
2 October 2026
پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF) نے نہتے پاکستانی شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لدھڑ گاؤں اور جٹاں والی حویلی کے رہائشی تینوں مقامی شہری سرحد پر واقع بارڈر پلر سے محض چند قدم آگے بڑھے تھے کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے بغیر کسی انتباہ یا وارننگ کے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی شناخت عظمت رسول ولد عطاء اللہ اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کی شدید تردید کی ہے کہ شہریوں نے سرحد کی باڑ (Border Fence) عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں شہری بالکل نہتے تھے، جبکہ بھارتی میڈیا نے روایتی ہتھکنڈے اپنااتے ہوئے ان معصوم دیہاتیوں کو زبردستی درانداز ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فورسز کا یہ رویہ بارڈر پروجیکٹ، سرحدی معاہدوں اور قائم شدہ معمول کے قوائد و ضوابط (SOPs) کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر شدید تشویش اور احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026