LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں: مراد علی شاہ

Web Desk

25 December 2025

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ غرور تھا کہ اس کے دنیا بھر سے تعلقات مضبوط ہیں، تاہم پاکستان نے نہ صرف جنگی میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی بھارت کو شکست دی اور عالمی سطح پر اس کے پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔

کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمِ اسلام کو متحد ہو کر دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ملک کی بہتری کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی مزید کامیابیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ایک مثبت قدم ہے تاہم ایئر لائن کے ملازمین کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کے منصوبے پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔