بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز میں اضافہ کرے گا
Web Desk
16 February 2026
بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ فرانس سے چھبیس کی جگہ مزید اکتیس رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلے سے موجود ایم آر ایف اے پروگرام کے تحت ایک سو چودہ طیارے منصوبہ بند تھے، اب بھارت نے اکتیس کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ پروڈکشن پارٹنرز، رافیل لڑاکا طیارے کے فریم بھارت میں تیار کریں گے، فرانس بعض اجزا اور جدید ڈبل اے ایس ایم ہتھیار بنانے کے حقوق بھی دے رہا ہے۔اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد ایک سو پینتالیس ہو جائے گی۔اس سے پہلے دو ہزار سولہ میں بھارت نے چھتیس طیارے خریدنے کے لیے فرانس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت سات ارب ستاسی کروڑ یورو تھی اور پوری شپمنٹ کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے، دو ہزار پچیس میں بھارتی نیوی کے لیے چھبیس نئے رافیل ایم لڑاکا طیارے بھی آرڈر کیے گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026