LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارت خود دہشت گردی اور عدم استحکام کا ذمہ دار ہے: دفتر خارجہ

Web Desk

3 January 2026

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اور عدم استحکام کے کردار سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کا دہشت گردی کو فروغ دینا اور پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونا عالمی سطح پر ایک دستاویزی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں ماورائے عدالت قتل، تخریب کاری اور پراکسی نیٹ ورکس کی بھارتی سرپرستی انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ ہندوتوا نظریہ اور اس کے پرتشدد عناصر بھارت کی انتہا پسند اور جارحانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کا جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور جابرانہ قبضہ بدستور برقرار ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کا حقِ خودارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

سندھ طاس معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ معاہدہ نیک نیتی اور بھاری قربانیوں کے ساتھ طے پایا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے اس کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے امن کو شدید خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر سنگین سوالات کھڑے کرے گی اور پاکستان معاہدے کے تحت اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔