بھارت میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
Web Desk
24 May 2026
بھارت کے جنوبی علاقوں میں شدید ہیٹ ویو اور غیر معمولی گرمی کے باعث کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ہیٹ اسٹروک سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد مقامی حکومت نے ہنگامی اقدامات اور عوام کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں۔
ریاستی وزیر ریونیو سری نیواسا ریڈی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت غیر معمولی سطح تک پہنچ چکی ہے، اس لیے پورے صوبے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پیشگی آگاہی دی جا رہی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے جس سے خون گاڑھا ہو سکتا ہے اور سنگین صورت میں جسمانی اعضا کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ حکام نے بزرگوں، بچوں اور حاملہ خواتین کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا اور شدید ہیٹ ویو کا خطرہ موجود ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں اس ہفتے درجہ حرارت مسلسل 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث بجلی کی طلب میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت
28 August 2026
سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
28 August 2026
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ
28 August 2026
سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
28 August 2026
ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
28 August 2026
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید
28 August 2026
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
28 August 2026
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
28 August 2026