بھارت کی اپنے شہریوں کو ایران سے نکل جانے کی ہدایت
Web Desk
23 February 2026
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایران میں موجودتمام بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے باعث بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جو بھارتی شہری اس وقت ایران میں موجود ہیں، وہ دستیاب ذرائع کے ذریعے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام بھارتی شہری اور بھارتی نژاد افراد احتیاط برتیں، احتجاج یا مظاہروں کے مقامات سے دور رہیں اور ایرانی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026
برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار
28 August 2026
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026