مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سردی میں اضافہ
Web Desk
8 December 2025
مدینہ منورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچانک موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سردی میں اضافہ ہوگیا۔ شہر بھر میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈالے رکھے اور وقفے وقفے سے برسنے والی بارش نے ماحول کو تازگی بخش دی۔
مسجد نبویؐ میں بھی بارانِ رحمت خوب جم کر برسی جبکہ گنبد خضری پر برسنے والی بارش نے نہایت دلکش اور روح پرور مناظر پیش کیے۔ زائرین نے بارش کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مسجد نبویؐ کے صحن میں موجود لوگوں نے یہ مناظر اپنے موبائل فونز میں بھی محفوظ کیے۔
حکام کے مطابق بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، لہٰذا مدینہ منورہ آنے والے زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرم کپڑے ہمراہ رکھیں تاکہ سرد موسم کے دوران کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026