LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

اسلام آباد میں پاک تاجک ثقافتی میلے کا افتتاح کل، لوک ورثہ میں رنگا رنگ تقریبات

Web Desk

17 December 2025

اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان کا پہلا مشترکہ ثقافتی میلہ کل (19 دسمبر) اسلام آباد کے لوک ورثہ میں افتتاح کیا جائے گا۔ یہ میلہ 19 اور 20 دسمبر کو جاری رہے گا اور عوام کے لیے کھلا ہوگا۔

میلے میں تاجک اور پاکستانی لوک موسیقی، رقص، تھیٹر کی پیشکش کے ساتھ ساتھ دستکاریوں، روایتی کھانوں اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نامور تاجک فنکار نوزیہ کرامت اللہ اور محمد رفیع کرامت اللہ کی پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی تاجک وزیرِ ثقافت سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک–تاجک ثقافتی میلہ دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت کے طور پر منایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد عوام میں باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔