پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
Web Desk
28 December 2025
پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار اور شہریوں کو معیاری و سستی اشیاء ایک ہی جگہ میسر آ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 400 سے زائد ریڑھی بانوں کو اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے سٹالز الاٹ کیے گئے ہیں۔
لاہور میں پہلے مرحلے کے تحت گلشن راوی، شادمان، مادرِ ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ اور کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن میں سہولت آن دی گو بازار فعال ہو چکے ہیں، جبکہ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی بازار کھول دیے گئے ہیں۔ فروری تک مزید پانچ مقامات پر یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
ان بازاروں میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ اشیاء ڈی سی ریٹس پر دستیاب ہیں، جبکہ سکیورٹی، صفائی، واش رومز اور ڈرائیو تھرو خریداری جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب رہیں گی۔
ریڑھی بانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکانوں کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حقیقی ترقی وہی ہے جس میں غریب محنت کش بھی شریک ہو، اور ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ قائد محمد نواز شریف کے صاف اور خوبصورت لاہور کے وژن کا عکاس ہے۔
چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہوگی، جبکہ اسے مرحلہ وار لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026