زرمبادلہ میں اضافہ، 10لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے: وزیراعظم
Web Desk
31 December 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جا چکا ہے جو معاشی اصلاحات کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن صرف ایک اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کا نہیں بلکہ غور و فکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت ملک کو شدید معاشی چیلنجز درپیش تھے، افراطِ زر تقریباً 30 فیصد تک پہنچ چکا تھا اور زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات آسان نہیں تھیں، تاہم مشکل حالات کے باوجود حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈالا۔
شہباز شریف کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان نے نمایاں معاشی بہتری دکھائی، افراطِ زر 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آ گئی، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے تبدیل ہو کر 1.9 ارب ڈالر کے سرپلس میں بدل چکا ہے، جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد سے زائد ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پرائیویٹائزیشن جیسے سخت مگر ناگزیر فیصلے کیے، جن کے تحت پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سے مکمل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو پہلی بار کاغذی نظام سے نکال کر ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور بہتری کو سراہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں اور اصلاحات کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مالی نظم و ضبط بحال کیا گیا، سرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا گیا اور حکومتی نظام کو وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا گیا، جبکہ یہ تمام کامیابیاں ٹیم ورک کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026