حکومت کا عمران خان کوجیل سےاسپتال منتقل کرنے، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کافیصلہ
Web Desk
14 February 2026
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےبتایاکہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنےاورمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔
ادھر ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لئے راولپنڈی کے الشفا آئی ٹرسٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایاگیاہےکہ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر امجد الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ریٹینا کے بہترین ڈاکٹرز ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ
13 September 2026
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
13 September 2026
سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی
13 September 2026
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
13 September 2026
ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا
13 September 2026
یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر
13 September 2026