عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی رہائی کیلئے نئی تحریک کا اعلان، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی میدان میں آ گئے
Web Desk
20 December 2025
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی فیصلے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اچانک اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 میں واقع کوئٹہ ہوٹل پہنچے، جہاں انہوں نے عام شہریوں میں گھل مل کر ان سے براہِ راست گفتگو کی۔
شہریوں سے بات چیت کے دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کا واضح پیغام موصول ہو چکا ہے، جس کے بعد اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیغام کے ساتھ ہی اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق وہ اور ان کی ٹیم ہر گلی، ہر مارکیٹ اور ہر محلے میں جائیں گے اور پورے ملک کو جدوجہد کے لیے متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دروازے کھٹکھا کر انہیں سڑکوں پر آنے کے لیے تیار کیا جائے گا اور آج سے عمران خان کے حکم پر ڈور ٹو ڈور مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کا خاندان قوم کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کے مطابق عمران خان پاکستان اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی اور پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے آواز بلند کرے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ یہ تحریک پرامن ہوگی اور عوامی طاقت کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026