LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری جمعة الوداع کے اجتماعات، یوم القدس کی ریلیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ ایران کے اسرائیل پر نئے میزائل و ڈرون حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بڑھ گئیں مشرقِ وسطیٰ کیلئے پاکستان سے پروازوں کا آپریشن بتدریج بحال مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ سعودی عرب نے شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والا ڈرون تباہ کر دیا امریکی ایندھن بردار طیارہ عراق میں گر کر تباہ، 6 افراد سوار تھے یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر سندھ میں آج سرکاری تعطیل ہوگی دبئی حکومت نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ تیل 101 ڈالر فی بیرل سے  تجاوز

عمران خان سے ملاقات تک حکومتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا دوٹوک اعلان

Web Desk

3 March 2026

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کو عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، کسی حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے مطابق دعوت اسی وقت قبول کی جائے گی جب ملاقات کا مطالبہ تسلیم کیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عمران خان کے آئینی و قانونی حقوق فراہم کیے جائیں۔

پارٹی نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو فوری طبی سہولت دی جائے، انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور فیملی و وکلاء سے بلا رکاوٹ ملاقات کرائی جائے۔ اعلامیے میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ علاج ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں کرایا جائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف اور پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور ایران پر حملوں کے تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔