جیل سپرنٹنڈنٹ اتنا پاور فل ہے کہ وزیراعلیٰ بھی عمران خان سے نہیں مل سکتے، شفیع جان
Web Desk
17 December 2025
خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹس اس قدر طاقتور ہو چکے ہیں کہ وہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے روک رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شفیع جان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ اگر وفاق خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے۔
شفیع جان نے سوال اٹھایا کہ صوبے میں ایسے کون سے غیر معمولی حالات ہیں جن کی بنیاد پر گورنر راج لگانے کی بات کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ اس حد تک موجود ہیں جتنے ہونے چاہئیں، تاہم اس کے باوجود وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ہر جمعرات ملاقات کیلئے جاتے ہیں، مگر آج وہ نہیں جا رہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق حکومت نے وزیراعظم سے بھی فون پر ملاقات کرانے کی درخواست کی، تاہم اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹس نہ صرف آئین بلکہ ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں، جو ایک سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک سے متعلق ذمہ داری محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپی گئی ہے اور ان دونوں کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، پارٹی اسے قبول کرے گی اور اسی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شفیع جان کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں نے بھی جنوری میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026