LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کی آنکھ کے معاملے پر سینیٹ میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا فوری طبی معائنے اور شفاف رپورٹ کا مطالبہ

Web Desk

13 February 2026

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھ کی تکلیف اور مبینہ طبی غفلت کے معاملے پر شدید بحث دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا تشخص متاثر ہو رہا ہے اور ایک سابق وزیر اعظم کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر غلط برتاؤ کے نتیجے میں عمران خان کی بینائی متاثر ہوئی، جو نہ صرف افسوسناک بلکہ قومی سطح کا مسئلہ ہے۔

راجہ ناصر عباس نے اعلان کیا کہ اپوزیشن اس معاملے پر قرارداد پیش کرنا چاہتی ہے اور اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی مکمل کر لی جائے، تاہم بعد میں کورم کی نشاندہی نہ کی جائے تاکہ اس اہم معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوسکے۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس موضوع پر بات ضرور ہونی چاہیے، تاہم پہلے ایوان کا بزنس مکمل کر لیا جائے اور زیر التوا بلز منظور کر لیے جائیں۔ پرزائیڈنگ افسر شہادت اعوان نے بھی ریمارکس دیے کہ وقفہ سوالات کافی عرصے سے نہیں ہو سکا، اس لیے پہلے معمول کی کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو بات کرنے کا پورا حق ہے اور ایوان کو سنجیدگی کے ساتھ معاملہ سننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی قیدی کو آنکھ کی تکلیف ہو تو فوری علاج فراہم کیا جانا چاہیے، بصورت دیگر مستقل نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کے علاج میں کوتاہی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، جس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اہل خانہ کو مکمل طبی صورتحال سے آگاہ کرنا ان کا حق نہیں؟

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آنکھ کا معاملہ انتہائی حساس ہوتا ہے اور اگر واقعی بینائی متاثر ہوئی ہے تو یہ کسی جشن کا نہیں بلکہ تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم کا غیر جانبدار طبی معائنہ کرایا جائے اور رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو۔

اپوزیشن ارکان نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ خود ملاقات کر کے سینیٹ کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ اپوزیشن کا مؤقف تھا کہ عمران خان قومی اثاثہ ہیں اور ہر شہری کی طرح انہیں بھی انصاف اور مناسب طبی سہولیات کا حق حاصل ہے۔

ایوان میں بلوچستان سے متعلق قرارداد پر بھی اتفاق رائے کا عندیہ دیا گیا، تاہم عمران خان کی صحت کے معاملے نے اجلاس کی فضا پر واضح اثر ڈالا۔ اپوزیشن نے اپنی قرارداد پر ہمدردانہ غور کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔