عمران خان کی آنکھوں کا طبی معائنہ، پمز اسپتال نے رپورٹ جاری کردی
Web Desk
3 March 2026
اسلام آباد میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کی آنکھوں کے طبی معائنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ نے طبی معائنے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق ماہرینِ چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 3 مارچ کو اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بورڈ میں پمز اور الشِفاء آئی ٹرسٹ کے ماہرینِ چشم شامل تھے۔
ترجمان پمز کے مطابق معائنے کے دوران بانی تحریک انصاف کی بینائی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں آنکھ میں دوسرا اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بانی تحریک انصاف کی بینائی کافی حد تک بہتر ہے۔ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم کے لیے پہلے سے تجویز کردہ علاج جاری رکھنے کی سفارش بھی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے مذاکرات کے لیے میری ٹیم کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ٹرمپ کا بڑا اعلان
19 April 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی سخت، میٹرو بس اور ٹرانسپورٹ بند
19 April 2026
اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات، میریٹ ہوٹل سرکاری تحویل میں، شہر میں سخت بندشیں
19 April 2026
سعودی ایئرلائنز کی پشاور پروازیں بحال، جدہ سے پہلی پرواز پہنچ گئی
19 April 2026
ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا
19 April 2026
پاکستان میں ایچ آئی وی عام آبادی تک پہنچ گیا، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی
19 April 2026
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر
18 April 2026
واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو
18 April 2026