بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
Web Desk
3 March 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل میں کروا دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور خاص طور پر ان کی متاثرہ آنکھ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پوچھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جیل کے طے شدہ ضابطہ کار اور جیل مینول کے تحت کروائی گئی، جس میں تمام قانونی اور حفاظتی تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی میں جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی کا بانی پی ٹی آئی کا ‘الشفاء’ میں علاج کرانے کا مطالبہ
13 March 2026
پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو 26 مارچ تک ڈیڈ لائن، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پمپ بند کرنے کی دھمکی
13 March 2026
پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری: پی ڈی ایم اے کی شہریوں اور کسانوں کو احتیاط کی ہدایت
13 March 2026
ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس
13 March 2026
فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار
13 March 2026
لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید
13 March 2026
کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل اچانک معطل
13 March 2026
اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت
13 March 2026