بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
Web Desk
7 October 2026
پنجاب کی جیل انتظامیہ کی جانب سے بانیِ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل میں کیے گئے طبی معائنوں کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 29 طبی معائنے کیے گئے۔ ان کا پہلا طبی معائنہ 4 نومبر 2023ء کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (DHQ) راولپنڈی کے ڈاکٹر عزیز اور نیوروسرجن ڈاکٹر قاسم خان نے کیا۔ عمران خان کے 2023ء میں 5، 2024ء میں 16، 2025ء میں 5 اور 2026ء میں 12 مرتبہ طبی معائنے کیے گئے، جبکہ 3 مارچ کو معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے انہیں دور اور نزدیک کی نظر کے لیے عینک استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے جیل میں مجموعی طور پر 10 طبی معائنے کیے گئے۔ ان کا پہلا طبی معائنہ 10 ستمبر 2025ء کو ڈاکٹر الطاف اور ڈاکٹر منصور نے کیا۔ بشریٰ بی بی کا سال 2025ء میں 1 اور سال 2026ء میں 9 مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ مزید معائنہ جات اور علاج معالجے کی غرض سے انہیں دو مرتبہ الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی بھی منتقل کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026