جسٹس طارق جہانگیری کے اہم انکشافات، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر مس کنڈکٹ کا الزام
Web Desk
17 December 2025
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ سے الگ ہونے سے متعلق ہائی کورٹ میں آج دائر کردہ اپنی درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ ڈگری کیس چیف جسٹس نے چند دیگر لوگوں کے علاوہ میرے ساتھ ڈسکس کیاجسٹس طارق جہانگیری نے درخواست میں ذکر کیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شدید پریشر ہونا تسلیم کیا، چیف جسٹس نے تسلیم کیا ڈگری کیس جلد سننے کا ان پر پریشر ہے، چیف جسٹس نے مجھے بلواسطہ اور بلا واسطہ تجویز دی اور کہا کہ میں پوسٹ ڈیٹ استعفی دے دوں۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نے تجویز کیا میں استعفی دیکر چیف جسٹس کے حوالے کر دوں، مجھے یہ بھی کہا گیا ان پر اس طرح پریشر کم ہو جائے گا، چیف جسٹس کی جانب سے زیر التوا معاملے پر بات چیت کے بعد وہ بینچ میں بیٹھنے کے اہل نہیں رہے۔جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اب بینچ سے الگ ہو جائیں ، چیف جسٹس نے زیر التوا مقدمہ ڈسکس کرکے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، چیف جسٹس پر پریشر آنے کے بعد ان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق چلنا چاہیے تھا۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کی بجائے اپنے فیلو جج پر پریشر ڈال کر استعفی لینے کا مشورہ دینے کو ترجیع دی، میں نے باقاعدہ طور پر کمپلینٹ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی ہے، چیف جسٹس کو ڈگری کیس کی سماعت سے معذرت کرنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
12 October 2026
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
12 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026