آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کی تیاری: ‘ایم ای ایف پی’ (MEFP) کا مسودہ حکومتِ پاکستان کو موصول
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کے ساتھ نئے اسٹاف لیول معاہدے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ‘میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز’ (MEFP) کا مسودہ وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے یہ ڈرافٹ تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا ہے، جن کی تجاویز اور اتفاقِ رائے کے بعد حتمی مسودہ دوبارہ آئی ایم ایف کو ارسال کیا جائے گا۔
اس نئے مسودے میں ایف بی آر (FBR)، وزارتِ توانائی، پیٹرولیم، نیب، اسٹیٹ بینک اور نیپرا سمیت مختلف اداروں کے لیے نئے سخت اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر زرعی آمدن پر انکم ٹیکس سے متعلق امور بھی اس ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔ تاہم، گیس سیکٹر کے 3180 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ایڈجسٹمنٹ پر تاحال حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مکمل اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔
حکومت نے اس گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی میں 3 سے 5 روپے مزید اضافے کی تجویز دی ہے، جبکہ 6 سالوں میں 1700 ارب روپے کا قرضہ ختم کرنے کا پلان زیرِ غور ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی وفد آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گا جو اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں وفاقی اور صوبائی اداروں کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026