آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجلی سبسڈی میں 143 ارب کی کمی
Web Desk
13 December 2025
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کمی کرتے ہوئے سرکلر ڈیٹ کے سالانہ بہاؤ کا ہدف 400 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ ہدف بہتر کارکردگی، بلوں کی وصولیوں میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے لیے بجلی کی سبسڈی کو 1.04 ٹریلین روپے سے کم کرکے 893 ارب روپے تک محدود کیا گیا ہے، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ اس کے ساتھ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو بروقت نافذ کر کے دباؤ قابو میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں مالی سال کے لیے سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کا ہدف 522 ارب روپے منظور کیا، جس میں 400 ارب روپے بجٹ سے اور باقی 122 ارب روپے سرکلر ڈیٹ ری فنانسنگ اسکیم کے تحت ادا کیے جائیں گے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف اور پاور ڈویژن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، تاہم آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ میں 522 ارب روپے کے ہدف کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے سبسڈی میں کمی اور سرکلر ڈیٹ کے کم ہدف کی آئی ایم ایف تجاویز کی ابتدا میں مزاحمت کی تھی، لیکن حکومت نے ای سی سی کے ذریعے نیاسرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان منظور کر کے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026