اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
Web Desk
17 August 2026
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے تین نائب صدور (نائب صدر/وائس پریذیڈنٹس) کی تعیناتی کے عمل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، جس پر عدالتِ عالیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ شہری جاوید اختر کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جسٹس ایاز شوکت نے سماعت کی، جبکہ درخواست گزار کی طرف سے وکیل آکاش تارا اور وکیل ریحان الدین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل آکاش تارا نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلے کے مطابق اسلامی یونیورسٹی میں تمام اہم تعیناتیاں شفاف اور باقاعدہ اشتہار کے ذریعے اوپن میرٹ پر ہونی چاہیے تھیں، لیکن یونیورسٹی نے اس واضح عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے باہر کے اہل امیدواروں کو موقع دینے کی بجائے صرف اندرونی فیکلٹی ممبران میں سے من پسند تعینائیاں کر لیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا الگ غیر قانونی طریقہ کار بنا کر ان عہدوں کو پر کیا۔ دورانِ سماعت جسٹس ایاز شوکت نے ہدایت کی کہ جواب میں یہ بات بھی واضح طور پر سامنے لائی جائے کہ کیا بورڈ آف گورنرز نے اپنے قانونی اختیارات کسی کمیٹی کو تفویض کیے تھے یا نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلامک یونیورسٹی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
10 October 2026
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
10 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
10 October 2026
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026