طارق محمود جہانگیری کی بطورجج تقرری کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ
Web Desk
23 February 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تقرری کو غیر قانونی اور آئین کے خلاف قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے 116 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے متن میں لکھا گیا کہطارق محمود جہانگیری فوری طور پر ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف تصور ہوں گے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تقرری کے وقت طارق محمود کے پاس قانون کی مستند ڈگری موجود نہیں تھی، قانون کی مستند ڈگری کے بغیر کوئی بھی شخص بطور وکیل انرولمنٹ کے لیے اہل نہیں ہوتا۔
فیصلے کے مطابق بطور وکیل اہلیت نہ ہونے کے تحت ہائیکورٹ کا جج بننے کی بنیادی شرط بھی پوری نہیں ہوئی، یونیورسٹی ریکارڈ سے ثابت ہوا طارق محمود نے دو انرولمنٹ نمبرزاور دو مختلف ناموں سے امتحانات دیے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026