LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم

شیشہ کیفے اور ایڈز کے بڑھتے کیسز پر نوٹس، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد طلب

Web Desk

15 July 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ایڈز و ایچ آئی وی (AIDS/HIV) کے مریضوں میں تشویشناک اضافے سے متعلق درخواست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (DC) اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل محمد سہیل خورشید نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر میں این او سی کے ساتھ اور بغیر اجازت نامے کے متعدد ایسے شیشہ کیفے چل رہے ہیں جہاں رات سے لے کر صبح تک پارٹیاں جاری رہتی ہیں۔ وکیل نے وفاقی وزیرِ صحت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان دیرینہ پارٹیوں کی وجہ سے شہر میں ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا تمام شیشہ کیفوں کی تفصیلات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کی جائے۔ عدالت نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی